 
                                                      کسی پارٹی سے اس کا نشان لینے کا مطلب پارٹی ختم کرنا ہے، بیرسٹرگوہرخان
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کے لیے منظور ہونے والی قرارداد آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کے لیے منظور ہونے والی قراردادوں کو آئین اور جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ایوان بالا میں انتخابات ملتوی کرنے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کی منظوری کی شدید مذمت کرتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چند سیاسی جماعتوں کی جانب سے سینیٹ میں ایک قرارداد پیش کرکے عام انتخابات 8 فروری سے آگے لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جو آئین اور جمہوریت پر یلغار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور الیکشن سے خوفزدہ عناصر نے انتخابات کے التوا کی ماورائے دستور قرارداد کی منظوری کے ذریعے ایوانِ بالا کا تقدس پامال کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ دستور کی مقرر کردہ 90 روز کی مدت میں شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، عام انتخابات کے التوا کی غیرآئینی اور غیر جمہوری قرارداد کی مںظوری عدالتِ عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی اورتوہینِ عدالت ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ سینیٹ سے منظور شدہ قرارداد کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتخابات کو التوا کا شکار کرنے یا ان کی شفافیت پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کے تدارک کے لیے مؤثر اقدام کرے۔
واضح رہے کہ ایوان بالا (سینیٹ) نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں ہونے والے سینیٹ اجلاس میں قرارداد کی منظوری کے وقت 14 سینیٹرز موجود تھے، اس دوران (ن) لیگ کے سینیٹر افنان اللہ سمیت دو ارکان نے قرارداد کی شدید مخالفت کی جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی، فاٹا اراکین اور پیپلز پارٹی کے بہرمند تنگی نے 8 فروری 2024 کوانتخابات معطل کرنے کی قرارداد کی حمایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 