شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کےلیےمیران شاہ میں یوتھ کنونشن 2024 کا انعقاد
شمالی وزیرستان؛ میران شاہ میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے یوتھ کنونشن 2024 کا انعقاد کیا گیاہے۔
میران شاہ میں ہونے والے یوتھ کنونشن میں بڑی تعداد میں طلبہ اور طالبات نے شرکت کی۔ تاریخ ساز یوتھ کنونشن میں نوجوان نسل کو علاقائی صورتحال، درپیش مشکلات، دیرپا قیام امن اور زیر عمل ترقیاتی منصوبوں سے روشناس کروایا گیا۔
پورے ملک سے نامور مقررین نے اپنے وسیع تر تجربات کی روشنی میں شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کے ساتھ دانشورانہ اور علمی گفتگو کی۔ اس موقع پر سابق سفیر صادق خان جومعاون خصوصی برائے افغانستان کے امور بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں انہوں نے افغانستان اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی۔
ڈاکٹر سیعدہ عارفہ زہرا نے سماجی ترقی میں خواتین کا کردار نمایاں کیا اور خواتین کا وومن وکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ بھی کروایا گیا۔
اختتامی تقریب میں کور کمانڈر پشاور نےشرکا سے خطاب کیااورتمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازیہ اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیۓ گئے۔
اس موقع پر شمالی وزیرستان کے نوجوانوں اور خواتین نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی نوجوانوں کے لیے ایسے پروگرام منعقد کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
