پی ٹی آئی نے بلے کے نشان کی واپسی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں اور بلے کے نشان کی واپسی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے دونوں معاملات پر الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔
بیرسٹر گوہر خان نے آج الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے آزاد امیدواروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر گفتگو کی۔
الیکشن کمیشن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قانونی طور پر انٹرا پارٹی انتخاب کے بعد بلےکا نشان پی ٹی آئی کو مل جائیگا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کسی بھی وقت کروا سکتی ہے۔
پی ٹی آئی نے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر مشاورت شروع کر دی۔
بیرسٹر گوہر بانی چیئرمین سے حتمی مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
