Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز نے سیلز کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

Now Reading:

یوٹیلیٹی اسٹورز نے سیلز کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
یوٹیلیٹی اسٹورز نے سیلز کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

یوٹیلیٹی اسٹورز نے سیلز کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیلز کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر حکومتی سبسڈی کے اثرات نظر آنے لگے ہیں اور یوٹیلیٹی اسٹورز نے سیلز کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل سال 2022-23 میں ریکارڈ 137 ارب 15 کروڑ 50 لاکھ روپے رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ سبسڈی کے ساتھ یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 151 ارب روپے رہی اور بنیادی اشیاء پرحکومتی سبسڈی کے باعث سیل بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر حکومت بھاری سبسڈی دے رہی ہے، گذشتہ مالی سال یوٹیلیٹی اسٹورز کا خالص منافع 76 کروڑ 40 لاکھ روپے رہا۔

Advertisement

گذشتہ مسلسل 3 سالوں سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن منافع میں ہے، مالی سال 2021-22 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 112 ارب 32 کروڑروپے تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2020-21 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 120 ارب 24 کروڑروپے تھی جب کہ مالی سال 2019-20 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 53 ارب 32 کروڑ روپے تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال 2018-19 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 9 ارب 68 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی جب کہ اس مالی سال میں یوٹیلیٹی اسٹورز 6 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ روپے خسارے میں تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر