Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہنواز دھانی کے معاملے پر وہاب ریاض کو تنقید کا سامنا

Now Reading:

شاہنواز دھانی کے معاملے پر وہاب ریاض کو تنقید کا سامنا
وہاب ریاض

وہاب ریاض

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے معاملے پر چیف سلیکٹر وہاب ریاض کو تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی سلیکشن سے متعلق سوال پر کہا کہ شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل سے شہرت حاصل کی لیکن ان کی رویے کی بہت سی شکایات ملی ہیں۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ شاہنواز دھانی کا رویہ مثبت نہیں ہے اور اس کے علاوہ وہ پریکٹس کے دوران بولنگ نہیں کرواتے اور نیٹ میں بولنگ کروانے سے جان چھڑوانے کی کوشش کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے وہاب ریاض کے تبصرے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاب ریاض کو گھر بھیجا جائے، چھوٹے انسان کو بڑی پوسٹ مل جائے تو وہ پاگل ہوجاتے ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ خود چیف سلیکٹر کا رویہ اچھا نہیں ہے، وہ محمد حارث جیسے کھلاڑیوں کے بجائے ان فٹ کھلاڑیوں کو منتخب کررہے ہیں۔

Advertisement

ایک اور صارف نے وہاب ریاض کو تعصب پسند شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ خود ایک چھوٹے کھلاڑی ہو لیکن بڑی پوسٹ پر بیٹھ گئے ہو۔

دوسری جانب سابق وزیر بلدیات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے وہاب ریاض کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو کھلاڑیوں سے متعلق ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ شاہنواز دھانی ایک بہترین بولر ہے، نیشنل کپ کے فائنل کا مین آف دی میچ بھی رہا، حیرت ہے آپ شاہنواز دھانی کو ان فٹ قرار دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر