سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا
سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے سید آصف حسین کو ان کی جگہ نیا سیکریٹری تعینات کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اسپیشل سیکرٹری ڈاکٹر سید آصف حسین کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں مزید اہم تبادلے بھی کر دئیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کو تبدیل کر کے ڈی جی الیکشن سیل، ایڈیشنل ڈی جی الیکشن اسلام آباد محمد فرید آفریدی کو تبدیل کر کے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان جبکہ الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
