Advertisement
Advertisement
Advertisement

این اے 171 میں ریٹرننگ افسرکو دھمکیاں دینے کے کیس کا فیصلہ محفوظ

Now Reading:

این اے 171 میں ریٹرننگ افسرکو دھمکیاں دینے کے کیس کا فیصلہ محفوظ
الیکشن کمیشن

این اے 171 میں ریٹرننگ افسرکو دھمکیاں دینے کے کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے این اے 171 میں ریٹرننگ افسر کو دھمکیاں دینے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 171 رحیم یارخان میں پی ٹی آئی امیدوار ممتاز مصطفیٰ کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو دھمکیاں دینے کا معاملے پرالیکشن کمیشن ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

ممتازمصطفیٰ وکیل بیرسٹر اکرم شیخ کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئی اور مؤقف اختیار کیا کہ ممتاز مصطفیٰ کے خلاف تحقیقات کے بغیر کارروائی شروع کی گئی۔

ممبرنثاردرانی نے کہا کہ ڈی پی او نے انکوائری کر کے رپورٹ جمع کرائی ہے، ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر اپنا بیان جمع کروا چکے ہیں۔

وکیل اکرم شیخ نے کمیشن سے کہا کہ ممتاز مصطفیٰ کو سازش کے تحت اس کیس میں پھنسایا گیا ہے، صاف اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے، این اے 171 کے آر او پہلے سے ممتاز مصطفیٰ کے خلاف ہے، فائرنگ کا اگر ایک واقعہ ثابت ہو جائے تو بے شک ممتاز مصطفیٰ کو تاحیات نا اہل کردیں۔

Advertisement

ممتاز مصطفٰی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ممتازمصطفیٰ کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرایا ہے، الیکشن کمیشن ممتاز مصطفیٰ کو الیکشن مہم چلانے کی اجازت دے۔

اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ممتاز مصطفیٰ نے آر او کے دفتر پر حملہ کیا، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے دفتر جاکر الیکشن کا عمل روکا گیا، ڈی آر او کے دفتر کے باہر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیوز موجود ہیں۔

دوران سماعت آر او آفس پرحملے کی ویڈیوز چلائی گئیں۔

ممتاز مصطفٰی نے کمیشن کو بتایا کہ قرآن مجید پر حلف دینے کو تیار ہوں، آر او کو کوئی دھمکیاں نہیں دیں، آر او آفس میں جو ہوا اس میں میری کوئی ذمہ داری نہیں، ثابت کیا جائے کہ میں درجنوں افراد آر او آفس لیکر گیا۔

وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ڈی آر او اور آر او پر مجھے جرح کرنے کی اجازت دی جائے۔

اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ورکرز پارٹی کیس میں الیکشن عمل روکنے پر امیدوار کو نا اہل کیا گیا۔

Advertisement

ممبر نثار درانی نے کہا کہ ہمارے سامنے پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن برابر ہیں، ایسا تاثر دینا غلط ہے کہ الیکشن کمیشن کا کسی سیاسی جماعت کی طرف جھکائو ہے۔

اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے این اے 171 میں ریٹرننگ افسر کو دھمکیاں دینے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر