Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہورپولیس کا کریک ڈاؤن، نیوایئرنائٹ پر125افرادگرفتار

Now Reading:

لاہورپولیس کا کریک ڈاؤن، نیوایئرنائٹ پر125افرادگرفتار
لاہور پولیس

نیوایئرنائٹ کے موقع پرلاہور پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 125 افراد کو گرفتارکیا۔ 

نیو ایئر نائٹ کی سرگرمیوں کے دوران ناجائز اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن کے 32مقدمات درج اور36ملزمان گرفتارکیے گئے۔

ون ولنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 25 مقدمات کا اندراج ہوا، 32ون ویلرز گرفتار کیے گئے۔ آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے07مقدمات کا اندراج ہوا، 08ملزمان گرفتار کیے گئے۔

منشیات کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے48مقدمات کا اندراج ہوا، 49ملزمان گرفتارہوئے جن سے 28کلو سے زائد چرس اور520لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

سی سی پی اولاہورکےمطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ لاہورپولیس کا اولین نصب العین ہے۔ سربراہ لاہورنے پولیس کی بہترین سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر لاہور پولیس کے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو شاباشی دی۔

Advertisement

سی سی پی او لاہورکا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی طرف سے نیو ایئر نائٹ کے موقع پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔  پارکوں، تفریح گاہوں اور پبلک مقامات پر آنے والے شہریوں اور فیملیز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کی جامع منصوبہ بندی کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت میں نیو ایئر نائٹ پر امن گذری۔  نیو ایئر نائٹ کے پرامن انعقاد پر پولیس افسران و اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔ لاہور پولیس کے تمام یونٹس نے بہترین کوارڈنیشن اور شاندارٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر