Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ نو مئی کی ایک اور ویڈیو ناقابل تردید شواہد کے ساتھ منظرعام پر

Now Reading:

سانحہ نو مئی کی ایک اور ویڈیو ناقابل تردید شواہد کے ساتھ منظرعام پر
سانحہ نو مئی

سانحہ نو مئی کی ایک اور ویڈیو ناقابل تردید شواہد کے ساتھ منظرعام پر

سانحہ نومئی کی ایک اور ویڈیو ناقابل تردید شواہد کے ساتھ منظرعام پر آگئی، خصوصی جماعت کے تخریب کاروں کی شرپسندی سے اسپتال تک محفوظ نہیں رہے۔

بول نیوزکو موصول ویڈیو میں مخصوص سیاسی جماعت کے شر پسند عناصر آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی راولپنڈی (دل کے اسپتال) پرشرمناک اندازمیں دھاوا بولتے نظرآ رہے ہیں۔ اسپتال کے اندراورباہر توڑ پھوڑ اور آگ کی وجہ سے پھیلے دھوئیں کے دل خراش مناظر ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہے ہیں۔

سی سی ٹی وی میں شر پسند عناصر قیمتی طبی آلات اور اسپتال کے دیگر ساز و سامان کو نقصان پہنچاتے اور لوٹ مار کرتے واضح نظر آ رہے ہیں۔ شر پسندوں کا یہ جتھا موٹرسائیکلوں اور کھڑی گاڑیوں کو آگ لگاتا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں صاف نظرآرہا ہے کہ بلوائیوں نے نشان حیدرحاصل کرنے والے شہدا کی تصاویرسے مزین دیواروں اور کمروں کو بھی نہیں بخشا۔ باغیانہ نعرے لگاتے ہوئے خصوصی جماعت کے تخریب کاروں نے آرمی ویلفیئر ٹرسٹ راولپنڈی کی بلڈنگ کو بھی نشانہ بناتے ہوئے آگ لگائی۔

اسپتال اور فلاحی ادارے پر براہ راست حملہ خصوصی جماعت کی شرپسندی کی پست ترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان واضح شواہد کے بعد ملوث افراد کو قوانین کے مطابق مثالی سزائیں وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر