
ایف بی آر اصلاحات سے معاشی نظام کو دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے گی، شمشاد اختر
نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ایف بی آر اصلاحات سے معاشی نظام کو دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق شمشاد اختر نے ایف بی آر کی تنظیم نو کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کرنے جا رہے ہیں، کابینہ نے آج ایف بی آر کی تنظیم نو کی منظوری دیدی، ایف بی آر تنظیم نو سے بیرونی قرضوں میں کمی آئے گی، ایسے اقدامات سے ٹیکس محصولات میں اضافہ ہو گا، ایف بی آر اصلاحات سے معاشی نظام کو دستاویزی شکل دینےمیں مدد ملے گی۔
شمشاد اختر نے کہا کہ ایف بی آر تنظیم نو سے ٹیکس فائلرز میں بھی اضافہ ہو گا، ڈیجیٹلائزیشن نظام کے نفاذ سے ٹیکس لیکیجز میں کمی آئے گی، ٹیکس نظام میں نہ آنے والے شعبے بھی ٹیکس دائرہ کار میں شامل ہونگے، ایف بی آر تنظیم نو سے کسٹم، لینڈ ریونیو کے نظام میں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News