ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو یرغمال بنانے پر چیف الیکشن کمشنر نے امیدوار کو طلب کر لیا
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو یرغمال بنانے پر چیف الیکشن کمشنر نے امیدوار کو طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی سی اور ڈی پی او رحیم یار خان سے رابطہ کر کے حراساں کرنے والے امیدوار اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے امیدوار کی جانب سے ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کو حراساں کرنے کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار نے ڈی آر او کے دفتر میں ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو حراساں کیا، الیکشن کے پراسس میں انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے موقع پر مداخلت کی گئی۔
الیکشن کمیشن معاملے کی منگل کو سماعت کرے گا۔
تحریک انصاف کے این اے 171 رحیم یار خان سے امیدوار ممتاز مصطفیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
ممتاز مصطفیٰ نے اے آر او اور ڈی آر او کے دفاتر کے باہر ہوائی فائرنگ کی اور پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان زبردستی الاٹ کروانے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
