Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیفٹننٹ جنرل (ر) عارف حسن کا استعفیٰ منظور، عابد علی قادری قائم مقام صدر منتخب

Now Reading:

لیفٹننٹ جنرل (ر) عارف حسن کا استعفیٰ منظور، عابد علی قادری قائم مقام صدر منتخب

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے 19 سال تک صدر رہنے والے لیفٹننٹ جنرل (ر) عارف حسن کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے عابد علی قادری کو قائم مقام صدر منتخب کرلیا۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی عابد علی قادری کو اگلے الیکشنز تک قائم مقام صدر منتخب کرلیا۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اتوار کو سینیئر نائب صدر سید عاقل شاہ کی صدارت میں ہوا۔ جس میں 25 اراکین نے شرکت کی اور 23 نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کے استعفے کی منظوری کے حق میں  ووٹ دیا۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق صدر کے خالی عہدے پر عارضی چارج کے لیے قائم مقام صدر کا انتخاب ہو ا۔ اراکین نے سینیئر ممبر اور پی او اے کے نائب صدر عابد علی قادری کو قائم مقام صدر منتخب کرلیا، ان کے حق میں بھی 23 اراکین نے ووٹ دیے۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عابد علی قادری اولمپکس ایسوسی ایشن کے اگلے انتخابات تک اس عہدے پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے اگلے انتخابات 2024 کی آخری سہ ماہی میں شیڈولڈ ہیں۔

اس سے قبل عابد علی قادری پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں اور 2016 میں وہ ڈی کی ایف آئی کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔ سید عابد علی قادر نے پنجاب پولیس اور آئی بی میں بھی سینیئر عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔

واضح رہے کہ عارف حسن نے 19 سال تک پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی صدارت کے بعد گزشتہ دنوں خرابی صحت کی بنیاد پر استعفی دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر