Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن التوا کے حق میں سینٹ قراداد ملک و جمہوریت کے خلاف سازش ہے، سراج الحق

Now Reading:

الیکشن التوا کے حق میں سینٹ قراداد ملک و جمہوریت کے خلاف سازش ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن التوا کے حق میں سینٹ قراداد ملک و جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔

سینیٹ سے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے متعلق قرار داد پاس ہونے پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی گاڑی پٹری سے اتر گئی تو اسے کون ٹریک پر چڑھائے گا۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلوچستان، کے پی میں بدامنی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنا بدامنی پھیلانے والوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام شفاف اور بروقت الیکشن سے ہی آئے گا اور شفاف الیکشن کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنا عوام کا حق ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو کسی صورت اس بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، جماعت اسلامی 8 فروری کو پورے ملک میں صاف شفاف انتخابات چاہتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر