Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن سے ہماری کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی، چوہدری سرور

Now Reading:

مسلم لیگ ن سے ہماری کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی، چوہدری سرور
چوہدری سرور

مسلم لیگ ن سے ہماری کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی، چوہدری سرور

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے ہماری کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن سے ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی، مسلم لیگ ن سے ایک دو سیٹوں کا اتحاد نہیں کریں گے، جہاں ہمارے امیدوار نہیں وہاں کسی کی بھی حمایت کی جا سکتی ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ بلاول بھٹو کی لاہور سے کامیابی وفاق کو مضبوط کرے گی، بلاول بھٹو سب سے بہترین امیدوار ہے، 2015 میں زرداری صاحب نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، پنجاب کے لوگوں کو علم ہی نہیں تھا کہ بزدار ان کا وزیراعلیٰ ہو گا، تمام سیاسی جماعتوں کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو مقبولیت حاصل ہے، بلاول کا لاہور سے الیکشن لڑنا دلیرانہ قدم ہے، ملک کے جو بھی حالات ہیں، الیکشن ہونے چاہیے، بلاول کے اقتدار میں آنے کے چانسز ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر