بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہ کرنے پر حیرت کا
اظہار کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں اوپننگ بلے باز امام الحق اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہیں کیا گیا بلکہ ان کی جگہ صائم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے اور بولنگ کے شعبے میں اسپنر ساجد خان کو موقع دیا گیا ہے۔
بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی سوئنگ بولنگ اور رفتار میں نمایاں کمی آئی ہے اور یہ بات دورہ آسٹریلیا کے دوران واضح ہوگئی۔
AdvertisementBig call to be without Shaheen Afridi for the Sydney Test. I thought Pakistan's key bowlers would be Shaheen and Abrar but looks a bit thin without them. Excited to see Saim Ayub. I've heard a lot about him.
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) January 2, 2024
انہوں نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا نے شاہین شاہ آفریدی کی فارم اور فٹنس کو بے نقاب کردیا تاہم سڈنی ٹیسٹ میں انہیں شامل نہ کیے جانے کے فیصلے پر حیرت ہوئی، شاہین آفریدی اور ابرار احمد پاکستان کیلئے سڈنی ٹیسٹ میں کلیدی کردار ادا کرسکتے تھے۔
ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ سڈنی ٹیسٹ میں نوجوان بلے باز صائم ایوب کی شکل میں ایک نیا باب کھل گیا ہے، نئے ٹیلنٹ کے آنے سے پاکستان ٹیم میں نیا جذبہ بیدار ہوگا اور میں صائم ایوب کو بیٹنگ کرتا دیکھنے کے لیے بیتاب ہوں۔
دوسری جانب آسٹریلیا میں پیر کی انجری کا شکار ہونے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں اور وہ آسٹریلیا سے سیدھے پاکستان واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم ان کھلاڑٰیوں پر مشتمل ہے۔ کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
