
’’بلاول بھٹو وزیر اعظم بن کر ملک کا تشخص بحال کرائیں گے‘‘
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر حلقے سے جیتنے اور حکومت بنانے کیلئے اتخابات لڑ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عبدالغفور مئیو اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی ہر حلقے سے جیتنے اور حکومت بنانے کے لئے اتخابات لڑ رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نفرت تقسیم اور گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم نے منشور پر الیکشن لڑنا ہے، قائد عوام اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے جو وعدے عوام سے کئے وہ پورے کئے ہیں، آپ نے ہمارے دس نکاتی منشور کو رائیونڈ کی عوام تک پہنچانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا منشور ہے کہ لوگوں کی تنخواہوں اور امدن کو ڈبل کریں گے، پیپلز پارٹی غریب خاندانوں کو تین سو یونٹ بجلی مفت دے گی، پیپلز پارٹی نوجوانوں کو مفت تعلیم دلوائے گی، ہم ہر شہری کو مفت اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کریں گے، ہم نے سندھ کے ہر اضلاع میں مفت علاج کے لئے اسپتال کھڑے کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں ن لیگ نے عوام کو صحت کی سہولیات کے لئے کوئی اسپتال نہیں بنایا، نواز شریف کو آٹھ فروری کو دل میں تکلیف ہونی ہی ہے، پیپلز پارٹی اس تکلیف کو دور کرنے کیلئے رائیونڈ میں اسپتال بنائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News