
یویو ہنی سنگھ اور مہوش حیات کی ملاقات، تصویر وائرل
بالی وڈ کے کامیاب ریپر، گلوکار ، میوزک کمپوزر اور سونگ رائٹر یویو ہنی سنگھ کی پاکستانی سپراسٹار مہوش حیات سے ملاقات کی تصویر کافی وائرل ہو گئی ہے۔
اپنی منفرد گائیکی اور انداز کی وجہ سے عالمی شہرت کے حامل بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ نے چند گھنٹے قبل انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ، جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’زندہ دل کے ساتھ‘۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: لائیو شو میں چاہت فتح علی خان کی مہوش حیات کیساتھ چھیڑ چھاڑ
یویو ہنی سنگھ سے زندہ دل کا خطاب پانے کے بعد مہوش حیات نے اس پوسٹ کر ردِ عمل دیتے ہوئے لکھا کہ بالآخر آپ سے ملاقات کرنا میرے لیے باعثِ خوشی ہے۔
گلوکار کی اس پوسٹ پر پاکستان و بھارت کے مداحوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News