امریکا اور برطانیہ کا بحیرہ احمر میں 18ڈورنز مار گرانے کا دعویٰ
امریکا اور برطانیہ نے بحیرہ احمر میں 18ڈورنز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کی نیول فورسز نے بحیرہ احمر میں 18 ڈرونز سمیت متعدد میزائلوں کو مار گرایا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے ڈرونز اور میزائل حملے میں کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 19 نومبر سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے راستوں پر حوثیوں کا یہ 26 واں حملہ ہے۔
واضح رہے کہ حوثیوں نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف احتجاج میں بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ افریقہ کے گرد طویل سفر کرنے کے بجائے مختلف شپنگ لائنوں نے آپریشن معطل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
