سکھوں کا سان فرانسسکو میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے بڑا مظاہرہ
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سان فرانسسکو میں سکھوں نے بھارتی قونصلیٹ کے سامنے بڑا مظاہرہ کیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ پر سان فرانسسکو میں سکھوں نے احتجاج اور بھارتی پرچم نظر آتش کیا۔
مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارتی قونصلیٹ کے سامنے خالصتان کے جھنڈے لہرائے۔
مظاہرین نے ’سکھوں کا قاتل مودی‘ کے نعرے بھی لگائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکھوں کا کہنا تھا کہ مودی سکھوں اور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا قاتل ہے۔بھارت سے خالصتان لے کر رہیں گے۔
واضح رہے کہ سان فرانسسکو میں 28 جنوری کو خالصتان کا ریفرنڈم بھی منعقد ہورہا ہے جس میں شرکت کے لیے سکھ بڑی تعداد میں سان فرانسسکو پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
