غزہ میں 60 ہزار حاملہ خواتین کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 60 ہزار حاملہ خواتین کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔
اقوام متحدہ کی خواتین ایجنسی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث طبی امداد نہ ملنے سے 60 ہزار حاملہ خواتین کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیاہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ہر ایک گھنٹے میں دو مائیں جاں بحق ہو رہی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں میں غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے، قحط اور بیماریاں پھیلنے کے خدشات ہیں۔
یونیسیف نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے دوران 20 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی، جنگ زدہ علاقوں میں بچے کی پیدائش ایک اور زندگی کو جہنم میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پٹی میں 24 ہزار 762 شہری شہید اور 62 ہزار 108 زخمی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
