
انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان آج افغانستان کیخلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا
انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان آج افغانستان کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ 2024 میں اپنا پہلا میچ آج افغانستان کے خلاف بفیلو پارک میں کھیلے گا۔
پاکستان اور افغانستان اور گروپ ڈی میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور نیپال کی ٹیمیں بھی گروپ ڈی میں شامل ہیں۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
یاد رہے کہ انڈر 19 ورلڈکپ کا آغاز گزشتہ روز سے ہوا ہے۔
کل کھیلے گئے میچز میں آئرلینڈنے امریکہ اور جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News