Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

Now Reading:

عام انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

عام انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکشن اور ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں فوج او سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کے ساتھ ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ہے۔

ملک بھر میں پاک فوج کی تعیناتی پانچ فروری سے دس فروری تک ہوگی، عام انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور فول پروف سکیورٹی کیلئے پاک فوج بطور کوئیک رسپانس فورس  تعینات ہوگی۔

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر بھی پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائیں گی۔ ملک بھر میں پاک فوج کی تعیناتی پانچ فروری سے دس فروری تک ہوگی۔

ملک بھر میں پرامن انتخابی عمل اور انتخابی سازوسامان کی ترسیل کیلئے پاک فوج تعینات کردی گئی ہے۔ فوجی اور نیم فوجی دستے پانچ فروری سے دس فروری تک تعینات ہوں گے۔

Advertisement

سول آرمڈ فورسز پرنٹنگ کارپوریشنز پر بھی تعینات رہیں گی، پاک فوج اور سول فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے فوج اور سول آرمڈ فورسز کےلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا،جس کے مطابق پولیس درجہ اول،سول آرمڈ فورسز اور فوج ثانوی اور ثالثی درجے کی ذمہ دار ہوں گی۔

فوج انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوگی، سول آرمڈ فورسز پرنٹنگ پریسز کی سکیورٹی اور انتخابی سامان کی ترسیل کی ذمہ دار ہوں گی۔

گنتی کے عمل کے بعد انتخابی سامان واپس پہنچانے کہ ذمہ داری بھی آرمڈ فورسز کی ہوگی، مشکوک افراد کی نشاندہی کیلئے پولیس کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔

مجاز مبصرین اور میڈیا نمائندوں کو پولنگ اسٹیشن داخلے کی اجازت ہوگی۔ آرمڈ فورسز کسی بھی صورت انتخابی عملے کی ذمہ دریاں نہیں سنبھالیں گی۔

جبکہ بیلٹ پیپرز، اسٹامپ، فارم 45 سمیت کوئی انتخابی سامان تحویل میں نہیں لیں گی اور نہ ہی عملے کے کام میں مداخلت کریں گی۔

Advertisement

اہلکار انتخابی ڈیوٹی کے دوران غیر جانبدار رہیں گے اور کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کے حق یا مخالفت میں کام نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر