Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ سے صرف ملاقات تھی کوئی اتحاد نہیں تھا،خالد مقبول صدیقی

Now Reading:

ن لیگ سے صرف ملاقات تھی کوئی اتحاد نہیں تھا،خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ن لیگ سے صرف ملاقات تھی کوئی اتحاد نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے بول نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن ووٹ پاکستان کا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے صرف ملاقات تھی کوئی اتحاد نہیں تھا، ن لیگ کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی ہوتی جارہی ہے، جے ڈی اے،جے یوآئی سے بھی مذکرات ہورہے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہماری تاریخ 50 سال کی ہے، بڑے چیلنجزلینا ہمارا اپنا فیصلہ تھا، 75 سال بعد حیدرآباد کو یونیورسٹی ملنے جارہی ہے، 15  سال میں پیپلزپارٹی نے شہر سندھ میں کوئی نوکری نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ ادھرہم ادھرتم کی تاریخ ہے، پیپلزپارٹی تو ہمیشہ کراچی کےدشمن رہے ہیں، کراچی 2005 سے 2010 تک کیا ایسا تھاجیسا آج ہے، کراچی کے وسائل پر نظرہےعوام پر نظر نہیں رہی، کیا کراچی میں گٹرکے ڈھکن لگ گئے، نکاسی آب صحیح ہوگئی؟

ان کا کہنا تھا کہ دنیاکے امیرترین شہر میں غریب ترین لوگ رہ رہے ہیں، پیپلزپارٹی کراچی کے وسائل پرپلتی ہے، بلاول ہاؤس میں پانی ٹینکرسے دیا جاتا ہے، یہ وزیراعلیٰ کا قصورہے۔

Advertisement

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ حکومتیں کبھی دارالخلافہ کی دشمن نہیں ہوتیں، سندھ کو یکجا رکھنے کے لیے اپنےحصے سے زیادہ قربانی دے چکے ہیں، ہمارے کئی سولوگ لاپتہ ہیں، سنجیدگی نہ ہونےکی وجہ سےوزارت چھوڑی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر