ڈاکٹرعاصم کے خلاف مقدمہ درج کریں، وہ قاتل ہے، مصطفٰی کمال
مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کے کہنے پر یہ لوگ مارنے کیلئے آئے۔ ڈاکٹرعاصم کے خلاف مقدمہ درج کریں، وہ قاتل ہے۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفٰی کمال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو الیکشن میں ہار نظر آرہی ہے ، احمد فراز کوپی پی کےدہشتگردوں نے فائرنگ کرکےشہیدکیا، ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظرآنا چاہیے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف مقدمہ درج کریں، وہ قاتل ہے، ہم اس راستے جانا نہیں چاہتے، اس وقت ریاست اپنا کردارادا کرے، سہراب گوٹھ میں ہمارےساتھی کو شہید کیا گیا، شہرمیں لوٹنے والوں کولگ رہا ہےان کا الیکشن میں آخری ٹائم آگیا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی میرے لیے آدھے گھنٹے کا مسئلہ نہیں، واقعے کو 5 گھنٹے سے زائد ہوگیا، ایک پتھر ہم نے نہیں مارا، کیا ہم اتنےکمزور ہوگئے سینٹرل میں ان کونہیں دیکھ سکتے؟ ملک میں سارے امن اورقربانیاں سہنےکاہم نے ٹھیکہ نہیں رکھا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نےدہشتگردوں کوملاکرہمارےساتھیوں کوقتل کیا، پیپلز پارٹی نے ہر ادارے پر قبضہ کررکھا ہے ، 3 مہینوں میں 6 واقعات ہوئے، آفس میں بیٹھے ساتھیوں پرآکرگولیاں چلائی گئیں، شہید کرنے کے بعد جب لوگ گئے تو یہ گاڑیاں چھوڑ کربھاگے۔
انھوں نے کہا کہ کیا گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے؟ ہم نے اس شہر میں را سے لڑائی کی ہے، یہ اس شہر کو دوبارہ را کے حوالے کرنا چاہتے ہیں، میں اپنے ساتھیوں پر خراش نہیں آنے دوں گا، ہمارے لیے مسئلہ مرنا نہیں ہے، ہمارے کارکنوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی، ویڈیوز موجود ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اب تک ہمارے 6 ساتھی شہید ہوچکےہیں، ڈاکٹرعاصم کے کہنے پر یہ لوگ مارنے کیلئے آئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
