
سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے معروف پاکستانی اداکارہ سے دوسری شادی کرلی
سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے معروف پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری اہلیہ ثناء جاوید کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے الحمداللہ لکھ کر قرآن کی آیت اور اس کا ترجمہ لکھا’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں بنایا‘۔
https://twitter.com/realshoaibmalik/status/1748588432366936242
قریبی خاندانی ذرائع کا کہنا ہے شعیب اور ثناء کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی چند روز قبل ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ شعیب ملک نے پہلی شادی اپریل 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی اور ان کے درمیان دسمبر 2022 سے طلاق کی افواہیں زیرگردش تھیں۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا ایک 5 سال کا بیٹا بھی ہے۔
ثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں طلاق سے متعلق ایک اسٹوری لگائی تھی تاہم طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News