Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی وزیر دفاع طبی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال میں داخل

Now Reading:

امریکی وزیر دفاع طبی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال میں داخل

امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو اس ہفتے کے اوائل میں طبی عمل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

پینٹاگون کے پریس سیکریٹری میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹن کو یکم جنوری کی شام والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔

پریس سیکریٹری میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے کہا کہ وہ صحت یاب ہو رہے ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ وہ آج اپنی پوری ذمہ داریاں دوبارہ شروع کریں گے۔

محکمہ دفاع نے اس سے قبل یہ انکشاف نہیں کیا تھا کہ آسٹن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جمعے کے روز اس اعلان پر پینٹاگون پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

Advertisement

پینٹاگون کے پریس سیکریٹری کو لکھے گئے ایک خط میں پریس ایسوسی ایشن نے اہم خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعے کی شام دیر گئے تک اس اعلان کو روکنا غصے کی بات ہے۔

پینٹاگون کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر مشتمل ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ‘عوام کو یہ جاننے کا حق حاصل ہے کہ امریکی کابینہ کے ارکان کو کب اسپتال میں داخل کیا جاتا ہے۔

وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور حماس کی جنگ کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے،

یمن میں ایران کی حمایت یافتہ افواج جہاز رانی کے راستوں پر حملے کر رہی ہیں جبکہ عراق اور شام میں دیگر ممالک راکٹوں اور ڈرونز سے امریکی فوجیوں پر حملے کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر