34 افسران کو اہل خانہ سمیت سفارتی پاسپورٹس کے اجرا کی منظوری
بیرون ملک کیلئےتعینات34 نئےٹریڈ افسران کوسفارتی اسٹیٹس دے دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نےمنظوری دیدی ہے اس حوالے سے وزارت تجارت کوخط لکھ کرآگاہ کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے34 ٹریڈ افسران کوبمحہ اہل خانہ سفارتی پاسپورٹس جاری کرنے کی منظوری دی۔ وزارت خارجہ نےتعیناتیوں کی توثیق کےبعد نئے ٹریڈ افسران کو سفارتی اسٹیٹس دیا۔
ذرائع کے کے مطابق کل39 نئے ٹریڈ افسران میں سے 5 کوسفارتی اسٹیٹس دینے کا عمل مؤخرکیا گیا جبکہ سڈنی، ہانگ کانگ، واشنگٹن میں تعینات گریڈ 20 کے 3 ٹریڈ افسران کوسفارتی اسٹیٹس مل گیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گریڈ 19 کے 22 اورگریڈ 18 کے9 نئے ٹریڈ افسران کو سفارتی اسٹیٹس دیا گیا۔ گریڈ کی20 کی 5 آسامیوں پر نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل عارضی معطل ہے۔
نگران وزیراعظم نے کل 39 نئے ٹریڈ افسران تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
