Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی کی 6 درخواستوں پر سماعت 30 جنوری تک ملتوی

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی کی 6 درخواستوں پر سماعت 30 جنوری تک ملتوی
دوکمسن بہن بھائی کی گمشدگی کا کیس

نارتھ ناظم آباد سے کمسن بہن بھائی کی گمشدگی کامعاملہ، دونوں بچے خالہ کے حوالے

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی6درخواستوں اوربشری بی بی کی درخواست ضمانت پربھی سماعت30جنوری تک ملتوی کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی توجج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ جی بتائیں آ گئے تفتیشی افسران، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کیا؟

تفتیشی افسرنے جواب دیا کہ ابھی نہیں ایک دفعہ گئے تھے چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاکی موجودگی میں بیان کا کہا جس پر جج نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گئے تفتیش کی؟ کس کی کوتاہی ہے کیوں تفتیش نہیں ہوئی؟ دوبارہ شامل تفتیش کرنے کے لیے تاریخ فکس کی۔

تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جی دوبارہ کبھی شامل تفتیش کرنے نہیں گئے نہ تاریخ طے کی جس پرجج طاہرعباس سپرا نے کہاکہ آپ کو پتا ہے کب یہاں تاریخ ہوتی ہے۔ کب کیس لگتا ہے۔

تفتیشی افسرنے لاعلمی کا اظہار کیا، عدالت نے وکیل خالدیوسف سے استفسارکیا کہ کل بانی چیئرمین کا کیس ہے وکلا وجود ہوں گے۔

Advertisement

وکیل خالدیوسف نے جواب دیا کہ جی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ہے وکلا موجود ہوں گے۔ اس پر جج نے کہا کہ اپنے گلے کیوں ڈالتے ہو نہیں ہوتا جاؤ ضمنی لکھو جان چھڑاؤ۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 درخواستوں پرسماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔ مقدمہ نمبر 463 اور 255 کے تفتیشی پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وکیل خالد یوسف کو ہدایت کی کہ 30 جنوری کو لازمی بشری بی بی کی درخواست پر دلائل دیں۔

عدالت نے بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر