Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت نے شہری کو پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمےکا اختیار دے دیا

Now Reading:

عدالت نے شہری کو پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمےکا اختیار دے دیا

تشدد اور پیسے چھیننے کے معاملے پرعدالت نے پولیس رپورٹ پرشہری کو پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمےکااختیاردےدیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن عدالت جنوبی/ سٹی کورٹ کراچی میں کلاک ٹاور کے قریب شہری پر تشدد اور پیسے چھینے کی سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کے معاملے پرمتاثرہ شہری کی درخواست پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی نے انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

پولیس رپورٹ

انکوائری رپورٹ میں پولیس اہلکاروں کا اختیارات سے تجاوز اور شہری پر تشدد ثابت ہوگیا۔ 26 نومبر کو کلاک ٹاور کے قریب پولیس اہلکاروں نے دانش نامی سے تلاشی کے دوران ایک لاکھ ستر ہزار روپے لیے۔ متاثرہ شہری کا کہنا تھا تلاشی کے بعد رقم واپس کی تو پچیس ہزار روپے کم دیے، رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ بقیہ رقم واپس نہ کرنے پرشہری نے 15 پرکال کی، پولیس اسٹیشن پہنچنے پر شہری کے خلاف درج پرانے مقدمات کی بنیاد پرلاک اپ کردیا گیا۔

انکوائری رپورٹ

انکوائری رپورٹ

Advertisement

 

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ انکوائری کے دوران ثابت ہوا کہ پیٹرولنگ پارٹی نے شہری سے تلاشی کے دوران رقم نکالی، پیٹرولنگ پارٹی نے شہری سے بدتمیزی بھی کی، تھانے میں ایس ایچ او کی موجودگی میں کانسٹبل امیر نے شہری پر تشدد کیا۔ ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر حراست میں رکھ کر اختیارات کا غلط استعمال کیا، انکوائری میں شہری کی حراست غیر قانونی ثابت ہوئی ہے، دوران حراست شہری پر ایک بار پھر پیٹرولنگ پارٹی نے تشدد کیا۔

 

پولیس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایس ایچ او کی جانب سے غیر قانونی اقدامات روکنے کی کوشش نا کرنا ثابت کرتا ہے کہ تمام اقدامات ایس ایچ او کی ملی بھگت سے ہوئے، ساحل تھانے کی حدود میں پیٹرولنگ پارٹی کی جانب سے شہریوں کو ہراساں کرنے اور بھتہ طلب کرنے کی واقعات رونماہوتے رہے ہیں، مذکورہ واقعہ بھی انہی واقعات کا تسلسل ہے، ایس ایچ او کی ملی بھگت کے بغیر تسلسل سے ایسے واقعات پیش نہیں آسکتے۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے پولیس رپورٹ پر شہری کو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمے کااختیار دیتے ہوئے کہا کہ شہری اگرچاہے تو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر