الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان دینے کے خلاف دائر اپیل پر عائد اعتراضات دور کر دیے
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلے کا نشان دینے کے خلاف دائر اپیل پر عائد اعتراضات دور کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراض شدہ دستاویزات درخواست سے حذف کر دی گئیں اور ترمیم شدہ اپیل دوبارہ رجسٹرار آفس میں جمع کروا دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے اپیل پر فوری سماعت کیلئے متفرق درخواست بھی تیار کر لی۔
مرکزی اپیل کو نمبر الاٹ ہوتے ہی جلد سماعت کی درخواست دائر کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
