Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئی پارٹی 3 سو یونٹ بجلی مفت نہیں دے سکتی، مفتاح اسماعیل

Now Reading:

کوئی پارٹی 3 سو یونٹ بجلی مفت نہیں دے سکتی، مفتاح اسماعیل

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ مفتاح اسماعیل نے خاموشی توڑدی

بول نیوز کے ساتھ گفتگو میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کوئی پارٹی 3 سو یونٹ بجلی مفت نہیں دے سکتی۔

بول نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن ’ووٹ پاکستان کا‘ میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار عامر ضیاء کے ساتھ گفتگو میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں 10 سے 15 سال بعد ایک نیا لیڈر ابھرتا ہے۔

مفاح اسماعیل نے کہا کہ سیاسی لیڈر لوکل گورنمنٹ سے ابھر کر سامنے آتے ہیں جبکہ ہمارے ملک میں لوکل گورنمنٹ کا نظام ہی نہیں ہے۔

سینیئر صحافی اور تجزیہ کار عامر ضیاء کے ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ صرف اپنی شہرت سے ووٹ لے لیتے ہیں اور ہر پارٹی کے اندر الیکشن پرخرچہ کرنے والے لوگ موجود ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس بارالیکشن کی گہما گہمی نظر نہیں آرہی ہے اور تنازع کھڑا ہوگا کیونکہ ملکی تاریخ میں الیکشن ہارنے والے نے کبھی  ہار نہیں مانی۔

Advertisement

بول نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن ’ووٹ پاکستان کا‘ میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئندہ کسی ایک پارٹی کی حکومت نہیں بنے گی اور پاکستان میں 9  فروری کو ایک نئی سیاسی حقیقت جنم لے گی۔

سینیئر صحافی اور تجزیہ کار عامر ضیاء کے سوال کے جواب میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ نظر آ رہا ہے ایک طرف جھکاؤ ہے اور کتنا ہے الیکشن کے دن پتا چلے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر انتخابات میں ہاری تو ہار نہیں مانے گی۔

پی پی کے منشور کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کوئی پارٹی 300 یونٹ مفت بجلی نہیں دے سکتی، کیونکہ 300 یونٹ مفت بجلی کا خرچہ 1300 سے 1400 ارب روپے لگے گا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے پاکستان میں ٹیکس جمع کرنے کا فقدان ہے،  وفاق57 فی صد پیسے صوبوں کو دیتا ہے۔

مفتاح اسماعیل کے مطابق ابھی تک جو سیاسی تجربے کیے گئے وہ کامیاب نہیں ہوئے، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جس کے لوگ جاہل ہوں۔

Advertisement

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے60 فی صد بچےاسکول سے باہر ہیں، انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی کارکردگی کا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر