Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو این ایجنسی فار فلسطین پر الزامات بے بنیاد قرار

Now Reading:

یو این ایجنسی فار فلسطین پر الزامات بے بنیاد قرار
یو این ایجنسی فار فلسطین پر الزامات بے بنیاد قرار

یو این ایجنسی فار فلسطین پر الزامات بے بنیاد قرار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یو این ایجنسی فار فلسطین پر الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے بے بنیاد الزامات لگائے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے حملوں کو اقوام متحدہ سے جوڑنا حقیقت کے منافی ہے، عالمی برادری غزہ میں متاثرین کی امداد جاری رکھے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کہتے ہیں کہ اگر اقوام متحدہ کا کوئی بھی ملازم دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہوا تو اس کو جوابدہ ہونا ہوگا جب کہ اسے فوجداری مقدمہ کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ سیکریٹریٹ ہر طرح سے تعاون کے لیے تیار یے، یو این ایجنسی فار فلسطین میں ہزاروں مرد اور خواتین انتہائی خطرناک حالات میں کام کررہے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے امدای ادارے یو این ایجنسی فار فلسطین کے 12 کارکنان پر اسرائیل پر حملہ کرنے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

اسرائیل پر حملے کے الزام کے بعد امریکہ نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا تھا۔

اسکاٹ لینڈ حکومت نے بھی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے لیے نئی فنڈنگ ​​معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، علاوہ ازیں برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت 8 ممالک بھی فنڈنگ روکنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر