
عدالتوں میں بروقت چالان نہ بھجوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہورہائی کورٹ نے ریٹرننگ افسران کے فیصلے کی مصدقہ نقول جاری اورمصدقہ کاغذات لینے کےلیےجانے والوں کو گرفتارنہ کرنے کاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الہی، مونس الہی اور قیصرہ الہی کے کاغذات نامدزدگی مسترد ہونے کے معاملے پرریٹرننگ افسر کے فیصلے کی مصدقہ نقول نہ دینے کے اقدام کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے متعلقہ ریٹرننگ افسران کو مصدقہ نقول جاری کرنے اورمصدقہ کاغذات لینے کےلیے جانے والوں کو گرفتارنہ کرنے کاحکم دےدیا۔
سماعت کے دوران وکیل پرویز الٰہی نے مؤقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسرتک پولیس پہنچنے نہیں دے رہی جس پرجسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو گرفتارکیاگیاہے توبازیابی کےلیے حبس بیجا کی پٹیشن دائرکریں۔
وکیل پرویز الہی نے بتایا کہ پرویزالہی کےوکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے۔ اس پرعدالت نے کہا کہ کیا اسے لیول پلینگ فیلڈ کہتے ہیں؟
پرویز الہی ودیگر کےوکیل آصف چیمہ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ این اے 64 گجرات اور این اے 69 منڈی بہاؤالدین سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گٸے۔ پی پی 32، 34اور 42 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوٸے۔ ریٹرننگ افسران فیصلوں کی مصدقہ نقول فراہم نہیں کر رہے۔
وکیل نے کہا کہ مصدقہ نقول نہ ملنے سے فیصلوں کے خلاف اپیل داٸر نہیں ہوسکتی، الیکشن ایپلیٹ ٹریبولز میں اپیلیں داٸر کرنے کا آخری روز 3 جنوری ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت ریٹرننگ افسران کو مةقہ نقول فراہم کرنے کا حکم دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News