ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی؛ 24امیدواروں، لوکل گورنمنٹ کےچیئرمینوں پرجرمانہ عائد
صوبائی الیکشن کمشنرکے پی کےعزیز بہادرنے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت تمام پولنگ عملے کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختون خوا کا کہنا ہے کہ الیکشن رولز و قوانین پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا، کسی نے بھی اپنی ذمہ داری سے تجاوز کیا قانون حرکت میں آئے گا، کسی بھی حلقے بھی خواتین ووٹوں کی شرح دس فیصد سے کم ہوئی وہاں الیکشن دوبارہ ہوگا۔
عزیزبہادرکے مطابق جہاں بھی خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا یا معاہدہ سامنے آیا وہاں کارروائی ہوگی، دھاندلی کے الزامات لگتے رہتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنائے گا، نتائج پولنگ اسٹیشن سے ریٹرننگ آفیسرکے پاس اور الیکشن کمیشن کے پاس آتا ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنرنےکہا کہ نتائج مکمل ہونے کے بعد فارم 45 کوئی بھی لے سکتاہے، انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنز کی فہرست تیار ہے حتمی فہرست ایک دو روز میں جاری ہوجائے گی، خیبرپختتونخوا میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد 15 ہزار 7سو اور پولنگ بوتھ 47 ہزار 5سوہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
