
غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت جاری، مزید 183 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کا ظلم و بربریت جاری ہے، ایک روز میں مزید 183 فلسطینی شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں۔
اسرائیل نے خان یونس میں الاقصیٰ یونیورسٹی، النصر، الامل اور الخیر اسپتالوں کے قریب شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہادتیں ہوئیں۔
نصیرت کیمپ پر حملے میں 11 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ النصر اسپتال میں بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں اب تک شہادتوں کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 64 ہزارسے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی روکنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمے کے خلاف اسرائیل کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مقدمے کو قابل سماعت قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News