پی ایس ایل 9 کا کل سے آغاز، شائقین پرجوش
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا آغاز کل سے لاہور میں ہونے جارہا ہے۔
پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین بھی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں جب کہ چھ ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کل سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے جارہے ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز چار شہروں میں کھیلے جائیں گے جب کہ افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا جس میں لاہور قلندرز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں مفٹ ٹکٹس دینے کا سلسلہ بند
افتتاحی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے شروع ہوگا، پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی پہلی بار میزبانی کرے گا۔
افتتاحی تقریب میں شائقین شاندار آتش بازی کا نظارہ لیں گے جب کہ پی ایس ایل سیزن 9 کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے نامور گلوکار عارف لوہار ، پاپ بینڈ نوری ، علی ظفر اور آئمہ بیگ سمیت دیگر فنکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
پی ایس ایل سیزن 9 میں چار شہر کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی ایونٹ کے 34 میچز کی میزبانی کریں گے جب کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 9 میچز کھیلے جائیں گے۔
ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 5 میچز کھیلے جائیں گے جو ملتان سلطان کے ہوں گے جب کہ راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 9 میچز کی میزبانی کرے گا۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے اور 18 مارچ کو پی ایس ایل سیزن 9 کا فائنل کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
