Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایچ بی ایل زرعی سروسز: زراعت کے شعبے کی پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم قدم

Now Reading:

ایچ بی ایل زرعی سروسز: زراعت کے شعبے کی پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم قدم
ایچ بی ایل زرعی سروسز

ایچ بی ایل زرعی سروسز: زراعت کے شعبے کی پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم قدم

ایچ بی ایل نے بورے والا میں ایک نئی کمپنی ایچ بی ایل زرعی سروسز کا آغاز کیا ہے، جو پاکستان میں زرعی ترقی اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ پاکستان کی اسٹریٹجک ترجیحات اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کے وژن کے عین مطابق ہے۔

ایچ بی ایل زرعی سروسز، ایچ بی ایل کی مکمل ملکیتی ماتحت کمپنی ہے، جو پاکستان میں زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے خصوصی خدمات فراہم کرنے والی اپنی نوعیت کی اولین کمپنی ہے۔

ایچ بی ایل زرعی سروسز کا مقصد ضروری وسائل اور تجربے کی بنیاد پر مفید مشورے فراہم کرکے زرعی ویلیو چین کے ذریعے پیداواری صلاحیت، کارکردگی اور منافع میں اضافہ کرنا اور کاشتکاروں کو بااختیار بنانا ہے۔

 پائیداری ترقی اور ماحولیاتی مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایچ بی ایل زرعی سروسز ذمہ دارانہ زرعی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا اور کاشتکار برادریوں اور قدرتی وسائل کی طویل مدتی استحکام کو یقینی بنائے گا۔

ایچ بی ایل اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور ریگولیٹرز کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے اس ذیلی ادارے کے افتتاح کے ذریعے بینک پر اعتماد اور بھروسہ کیا۔

Advertisement

ایچ بی ایل زرعی سروسز کی افتتاحی تقریب میں صارفین، ریگولیٹرز اور بینک کے سینئر ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین تھے۔

ایچ بی ایل زرعی سروسز کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایچ بی ایل کے چیئرمین سلطان علی الانا نے کہا کہ 2004 میں بینک کی نجکاری کے بعد سے ہم زرعی شعبے کی ترقی اور پیشرفت کے پروگراموں پر فعال طور پر عملدرآمد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  الحمدللہ! ایچ بی ایل گروپ آج معیشت کے اس حصے کے لیے مالیاتی خدمات فراہم کرنے والا واحد سب سے بڑا ادارہ ہے، جس سے 350,000 سے زائد کسانوں کا براہ راست تعلق ہے۔

سلطان علی الانا کا کہنا تھا کہ ایچ بی ایل زرعی سروسز کے قیام اور آغاز کے ساتھ ان شاء اللہ ہم ڈیروں کے ذریعے کسانوں کی دہلیز پر زرعی پیداوار کی خریداری اور ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ مشاورت اور ان پٹ خدمات بھی فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزی کہا کہ کسانوں کے لیے قائم خصوصی ڈسٹری بیوشن اور سروسز سینٹرز سے ملک بھر میں غذائی تحفظ اور آمدن میں اضافے کو یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement

ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب نے پائیداری کے لیے بینک کی غیرمتزلزل وابستگی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا زرعی منظر نامہ ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ اگرچہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، لیکن ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے اس کی صلاحیت کو ابھی تک مکمل طور پر بروئے کار نہیں لایا جاسکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل نے طویل عرصے سے معاشی و سماجی ترقی اور پھلتی پھولتی زرعی معیشت کے درمیان باہمی تعلق قائم کیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ  ایچ بی ایل زرعی سروسز امید کی کرن بن کر سامنے آئی ہے، جو مثبت تبدیلی اور ملک بھر میں غذائی تحفظ کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کی عکاس ہے۔

ایچ بی ایل زرعی سروسز کے سی ای او عامر عزیز نے کہا  کہ یہ منفرد منصوبہ ایچ بی ایل کو معاشی طور پر ہر اہم شعبے میں ویلیو چینز کو بہتر بنانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس طرح پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ ملنے کے ساتھ ملک بھر میں غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل زرعی کی بنیادی اقدار میں زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی آمدن بڑھا کر انہیں بااختیار بنانا ہے۔ ”ہم وہ ہیں جو خدمت کرتے ہیں“ ہمارا وژن ہے، جو ہمیں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر