
انتخابات کمشنر راولپنڈی نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروائے، حنیف عباسی
حنیف عباسی نے کہاہے کہ کمشنرراولپنڈی کا ضمیر10 دن بعد کیوں جاگا،انتخابات کمشنر راولپنڈی نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروائے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان کے حوالے سے اپنا مؤقف دیا ہے۔ کمشنرراولپنڈی نے جو بھی کہا ہے وہ سب جھوٹ پرمبنی ہے، کمشنرراولپنڈی اس انتخابات میں کوئی عہدہ یا پوزیشن نہیں تھی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی سے ساتھ کل بھی موجود رہا، مجھے ایک میٹنگ میں بیٹھنے کا کہا گیا۔ کمشنرراولپنڈی نے کل میرے ساتھ ایک میگا پراجیکٹ کے حوالے سے بات کی۔ کوئی پریشرنہیں تھا ان پر، تمام امیدواروں کو فون کالزپرمبارک باد دی۔ کمشنر راولپنڈی کو کیسے پتہ کہ جعلی مہریں لگائی جارہی ہیں۔
ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے حوالے سے ہماری لیڈر شپ نے کہا اس کو کرپشن کے حوالے سے نہیں لگایا جاتا تھا
کمشنرراولپنڈی کا ضمیر10 دن بعد کیوں جاگا، انتخابات کمشنر راولپنڈی نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروائے، کمشنر راولپنڈی نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پر سنگین الزامات لگائے، 2013 اور 2018 میں ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا، اب ایسا نہیں ہوگا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنرراولپنڈی کے حوالے سے کبھی نہیں محسوس کیا کہ وہ پاگل ہیں۔ کمشنرراولپنڈی کا معائنہ ہونا چاہئے، تمام چیزیں ثابت ہونی چاہیئے۔ کمشنرراولپنڈی نے بتایا کہ سوشل میڈیا اور اوورسیز پاکستانیوں کے دباؤ پر بیان دیا۔ ملک کو عدم استحکام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، معاشی عدم استحکام بھی موجود ہے۔ ہارنے والے امیدواروں نے ہائی کورٹ اور الیکشن ٹربیونل سے رجوع کررکھا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کمشنرراولپنڈی نے ریٹائرمنٹ سے قبل سوشل میڈیا کا ہیرو بننے کی کوشش کی، تمام تحقیقات ہونی چاہئے کہ کمشنر راولپنڈی نے کن کے کہنے پر یہ سب کہا۔ لیاقت علی چھٹہ کے پاس اگرشواہد موجود ہیں تو سامنے لانے چاہیں، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پر جو الزامات عائد ہوئے وہ سامنے آنے چاہئیں۔ لیاقت علی چھٹہ کا تانہ بانہ بلوچستان کی قوتوں کے ساتھ ہے، کمشنر راولپنڈی کا ضمیر 10 دن بعد کیوں جاگا، کمشنر راولپنڈی فجر کی نماز کے بعد والے آپشن پرغورکرتے۔ انتخابات والے دن ہمارے ساری رات دفاتر کھلے رہے، ہماری پاس تمام چیزیں موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے میری کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، میرے خلاف ہونے والی اپیلیں خارج ہوئی، ہائی کورٹ راولپنڈی میں بھی اپیلیں خارج ہوئی۔ ہارنے والے امیدواروں کا معاملہ ٹربیونل سے ہارنے کے بعد سپریم کورٹ جائے گا، کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میں ادویات کا استعمال کر رہا ہوں، کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مجھے ادویات بتائیں میں ڈپریشن کا شکار ہوں، میں نے کمشنر راولپنڈی کو جواب دیا کہ میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہوں۔
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ آپ سے زیادہ متاثرہم ہوئے لیکن ہم نے کسی جگہ بھی تنقید نہیں کی۔ خیبر پختون خوا میں آپ کامیاب ہوئے تو وہاں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں دھاندلی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News