Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

Now Reading:

پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

پی ایس ایل 9 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی۔ 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا دوسرا میچ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 206 رنز بنائے تاہم پشاور زلمی 6 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز ہی بناسکی۔

Advertisement

کوئٹہ بیٹنگ

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے اور سعود شکیل نے اننگز کا آغاز کیا دونوں بلے بازوں نے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کرتے ہوئے 157 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس دوران دونوں اوپنرز نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

سعود شکیل نے 47 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جب کہ جیسن روئے نے 48 گیندوں پر 75 رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔  کپتان ریلی روسو نے 14 اور شرفن رتھرفورڈ نے 20 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3، محمد ذیشان اور لک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور بیٹنگ؛ 

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم اور صائم ایوب نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ، انہوں نے 91 رنز کی شراکت قائم کی جس میں صائم ایوب نے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 26 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔

Advertisement

کپتان بابراعظم نے اپنی فارم کو جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی ، وہ 42 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تاہم بعد میں آنے والے بلے باز ناکام ثابت ہوئے۔

محمد حارث 7، ٹام کوہلر کوڈمور 18، رومن پاول 17 اور ڈان موسلی نے 11 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 2، محمد وسیم، محمد عامر اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں آج دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا
محمد عامر کی ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خواہش
اذلان شاہ کپ: پاکستان ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی برقرار
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا 
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر