
جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش؛ رین ایمرجنسی نافذ (فائل فوٹو)
جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث واسا راولپنڈی نے ایمرجنسی لگا دی۔
راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سید پور ویلیج میں 6 ملی میٹر، گولڑہ میں 7، شمس آباد اورچکلالہ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کٹاریاں میں پانچ اورگوالمنڈی میں 4 فٹ پانی کی سطح ہے۔
ترجمان واسا کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھاربارش کے باعث واسا راولپنڈی نےایمرجنسی لگاتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے بیان میں کہا کہ ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں پہنچا دی گئی۔ نکاسی آپ کا آپریشن جاری ہے، بارش سے پیدا صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں۔
ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے کہا کہ نالہ لئی اور نشیبی علاقوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، واسا کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف فیلڈ میں نکاسی آب کی نگرانی خود کررہے ہیں۔
سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ کٹاریاں کے مقام 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے۔ جڑواں شہروں میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News