
غزہ میں جنگ بندی کی قراداد کو امریکہ نے ایک بار پھر ویٹو کردیا
غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ میں ہونے والی ووٹنگ کو امریکہ نے ایک بار پھر ویٹو کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی۔
سلامتی کونسل کے پندرہ مستقل ارکان میں سے تیرہ ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیے اور برطانیہ غیر حاضر رہا جب کہ امریکہ نے تیسری بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کردیا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل کے رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر حملے جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 103 فلسطینی شہید جب کہ 142 زخمی ہوگئے۔
رفح کے ایک گھر پر اسرائیلی بمباری سے 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ خان یونس کے علاقے المواصی میں ہونے والے فضائی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔ جنین میں صہیونی فورسز نے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 195 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 69 ہزار 170 فلسطینی زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News