Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں کسانوں کا احتجاج، دہلی کی سرحدوں پر ایک ماہ کیلئے کرفیو نافذ

Now Reading:

بھارت میں کسانوں کا احتجاج، دہلی کی سرحدوں پر ایک ماہ کیلئے کرفیو نافذ
بھارت

بھارت میں کسانوں کا احتجاج، دہلی کی سرحدوں پر ایک ماہ کیلئے کرفیو نافذ

بھارت میں کسانوں  کے احتجاج  کے باعث دہلی کی سرحدوں پر ایک ماہ  کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق      بھارت میں  13 فروری کو کسانوں کا شروع ہونے والا ’دہلی چلو مارچ‘ جاری ہے۔

کسانوں کو نئی دہلی پہنچنے سے روکنے کے لیے بھارتی پولیس نے دہلی کی سرحدوں پر بیریئر لگاتے ہوئے ایک ماہ کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

دہلی اور اطراف میں شدید ٹریفک جام سے شہری سخت اذیت سے دوچار ہیں۔

کسانوں کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک مارچ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement

مارچ میں شریک کسان مظاہرین کا مودی سرکار سے قانونی ایم ایس پی کی ضمانت،  کسانوں اور مزدوروں کے لیے پینشن،  کسانوں کے قرضوں کی معافی اور لکھیم پور کھیری تشدد کے متاثرین کے لیے انصاف کے مطالبات ہیں۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ   مودی سرکار کسانوں کو رعایت دینے کے وعدے سے مکر گئی ہے۔ مارچ کو روکنے کے لیے سرکار ہم پر دباؤ ڈال رہی ہے مگر ہم دہلی جانے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ دو سال قبل بھی نئی دہلی کی سرحدوں پر کسان اپنے مطالبات کے لیے کئی مہینوں تک سراپا احتجاج رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر