نئے کمشنر راولپنڈی سیف انور نے آر اوز اور ڈی آر اوز کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
کمشنر سیف انور نے کہا کہ عام انتخابات کا صاف شفاف انعقاد ہوا ہے، اور حالیہ انتخابات میں کمشنر کا کو آر ڈی نیشن کے علاوہ کوئی کردار نہیں ہے۔
اس موقع پر عام انتخابات میں اپنی خدمات انجام دینے والے ڈی آر اوز نے کہا کہ سابق کمشنر کے الزامات کی انکوائری کرائی جائے، انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کے ایکٹ اور ہدایت کے مطابق الیکشن ہوئے ہیں۔
ڈی آر اوز کا کہنا تھا کہ سابق کمشنر کے الزامات کی تحقیقات کر کے حقائق کو سامنے لایا جائے، الیکشن کے انعقاد کے دوران ہم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔
ڈی آر اوز اور آر اوز کا مزید کہنا تھا کہ سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
ڈی سی چکوال کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کوئی دباؤ نہیں تھا الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
