Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 9: کراچی میں میچز کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب

Now Reading:

پی ایس ایل 9: کراچی میں میچز کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب
پی ایس ایل 9

پی ایس ایل 9: کراچی میں میچز کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب

پی ایس ایل 9  کے کراچی میں میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان  مرتب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے کراچی میں ہونے والے میچز میں ایس ایس یو کے ایک ہزار مرد اور خواتین کمانڈوز سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

کل یعنی 28  فروری سے 18 مارچ  تک پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز کراچی  کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (سابقہ نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلے جائیں گے۔

ٹریفک پولیس، اسپیشل برانچ،ریپڈ ریسپانس فورس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی اس دوران فرائض انجام  دیں گے۔

ایس ایس یو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمانڈوز کو اسٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، ہوٹلز اور دیگر مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

Advertisement

ترجمان ایس ایس یو نے مزید کہا کہ کرکٹ ٹیموں کے روٹس پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیے جائیں گے۔

شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تمام سڑکوں کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔

شائقین کرکٹ  کے لیے نیشنل کوچنگ سینٹر سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

میچ سے تین گھنٹے قبل اسٹیڈیم کے دروازے کھولے جائیں گے،اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر