الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 35 اور پی کے 90 کے 25 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا تحریری حکم نامہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 35 اور صوبائی حلقے پی کے 90 کے 25 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر اور آر او کی رپورٹ کا جائزہ لیا، رپورٹ کے مطابق ٹی جے ٹی نامی تنظیم کے دہشتگردوں نے پولنگ کا مواد چھینا اور تباہ کیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ این اے 35 کوہاٹ میں کامیاب امیدوار کی کامیابی کا مارجن 71307 ہے۔ پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی تعداد کم ہونے پر این اے 35 میں دوبارہ مکمل طور پر پولنگ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جبکہ پی کے 90 کوہاٹ میں الیکشن کمیشن نے جیت کا مارجن کم ہونے دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے تحریری حکم نامے کے مطابق پی 90 کوہاٹ کے 25 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 15 فروری کو ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
