 
                                                      پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کرحکومت نہیں بنا سکتے، اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے، بیرسٹر گوہر خان
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کرحکومت نہیں بنا سکتے، اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی تقاضوں کو پورا کریں گے، اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے، اپوزیشن میں اپنا کردار ادا کریں گے، ہم خریدوفروخت نہیں چاہتے، ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے، لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے تو اس کا احترام کرنا چاہیے۔
گوہر خان نے کہا کہ 8 فروری کے مینڈیٹ کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا چاہیے، پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنا سکتے جبکہ جماعت اسلامی سے اتحاد کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 