
ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کا افتتاح، نریندر مودی امارات پہنچ گئے
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے، جہاں ان کا استقبال
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے کیا۔
بھارتی وزیر اعظم 13 سے 14 فروری تک متحدہ عرب امارات اور 14 سے 15 فروری تک قطر کا دورہ کریں گے۔ نریندر مودی دورے کے دوران ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کا افتتاح بھی کریں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے صدر، وزیراعظم اور وزیر دفاع سمیت دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر 14 فروری کو دبئی میں عالمی حکومتی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News