Advertisement
Advertisement
Advertisement

حساس پولنگ اسٹیشنز پرافوج پاکستان تعینات رہے گی، احمد شاہ

Now Reading:

حساس پولنگ اسٹیشنز پرافوج پاکستان تعینات رہے گی، احمد شاہ
احمد شاہ

حساس پولنگ اسٹیشنز پرافوج پاکستان تعینات رہے گی، احمد شاہ

نگراں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ 8فروری کو الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ پانچ فروری سے دس فروری تک حساس پولنگ اسٹیشنز پر افوج پاکستان تعینات رہے گی۔

نگراں صوبائی وزیراطلاعات اقلیتی امورسماجی تحفظ صدرآرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے الیکشن اورامن وامان کی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد سندھ اسمبلی میں کیا گیا۔ الیکشن کے حوالے سے ابہام تھا جو اب ختم ہو چکا ہے۔ کورکمانڈرزاورالیکشن کمیشن کی میٹنگزمنعقد کی گئیں۔ تمام صوبوں کی حکومتیں مکمل طورپرالیکشن کے لیے تیار ہیں۔

نگراں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ 8فروری کو الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ پانچ فروری سے دس فروری تک حساس پولنگ اسٹیشنز پر افوج پاکستان تعینات رہے گی۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق جن تیاریوں کی ضرورت ہے اس پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔  پولنگ اسٹیشن پرپریزائڈنگ آفیسرز گھر نہیں جائیں گے۔ پولنگ اسٹیشنزپرتعینات عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

احمد شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے ہر قسم کی ضروریات کے لیے فنڈز جاری کردیے ہیں۔ پولیس، رینجرزاورافواج پاکستان بھی موجود ہوگی۔ انیس ہزارپولنگ اسٹیشنز ہیں، نارمل پولنگ اسٹیشنز پانچ ہزار نو سو سینتیس ہیں، حساس پولنگ اسٹیشنز چھ ہزار پانچ سو پینتالیس ہیں۔

نگراں وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز چھ ہزار پانچ سو چوبیس ہیں، پولیس کے ایک لاکھ پندرہ ہزار تیس اہلکار ہیں۔ قومی رضاکارپولیس سات ہزارہونگے۔ نو سو اٹھاون لوگ، ایکسائزپولیس کے ہونگے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرزبائیس ہزارآٹھ سو ستر ہونگے۔ ڈیڑھ ارب روپیہ کے فنڈز تین سو چھیاسی اسکولز جو سیلاب سے متاثر ہوئے ان کے لیے جاری کیا ہے۔ چھ ہزارسے زائد کیمرے نصب کیے گیے ہیں۔ اگر کوئی خراب صورت حال ہوتی ہے تو ڈیٹا محفوظ ہوگا۔ کمپیوٹر اور وائر لیس سسٹم بھی لگا دیے گیے ہیں۔

Advertisement

احمد شاہ نے کہا کہ میڈیا کو جو معلومات ملتی ہے وہ حساس اداروں کو بھی ملتی ہے، کئی ماہ سے امن و امان کی بہتری کے لیے کام ہورہا ہے، سیکیورٹی کی منصوبہ بندی کی گئی اوربیک اپ پلان بھی بنایا گیا ہے، تمام ادارے اور حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں، پہلے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی تھی، جوالیکشن میں نیشنل ڈیوٹی پر نہیں جائیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہوں اوردرخواست کرتا ہوں کہ الیکشن میں تعاون کریں، دفعہ 144 نافذ ہوچکی موبائل سروس الیکشن دن میں بند نہیں ہونی چاہیے۔ اگر کسی علاقے میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے کوئی ایسا فیصلہ کرنا ہوا تو دیکھیں گے۔ پاکستان کے دشمن ہر طرح سے کوشش کر رہے ہیں کہ حالات خراب ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر