Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی پر کیسے قابو پایا جائے؟ ورلڈ بینک نے تجاویز دے دیں

Now Reading:

مہنگائی پر کیسے قابو پایا جائے؟ ورلڈ بینک نے تجاویز دے دیں
مہنگائی پر کیسے قابو پایا جائے؟ ورلڈ بینک نے تجاویز دے دیں

مہنگائی پر کیسے قابو پایا جائے؟ ورلڈ بینک نے تجاویز دے دیں

ورلڈ کپ بینک نے پاکستان میں اشیائے خوراک کی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے 6 تجاویز دے دیں۔

اشیائے خوراک کی مہنگائی پر ورلڈ بینک نے رپورٹ جاری کردی ہے جب کہ ورلڈ بینک نے پاکستان میں صورت حال پر قابو پانے کے لیے 6 تجاویز بھی دے دیں ہیں۔

علاوہ ازیں ورلڈ بینک کی جانب سے ذراعت اور اشیائے خوراک پر پالیسی نوٹ بھی جاری کیا گیا ہے جب کہ سپلائی چین اور پالیسی معاملات پر فوری توجہ دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ورلڈ بینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کم عمر بچوں پر سپلائی کی کمی اور مہنگائی کے گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

پہلی تجویز

Advertisement

ورلڈ بینک کی جانب سے پہلی تجویز میں کہا گیا ہے کہ گندم کی سپلائی اور قیمتوں کے مسائل سے فوری طور پر نمٹا جائے، پروکیورمنٹ سسٹم میں مناسب تبدیلیاں کی جائیں، پبلک پروکیورمنٹ میں حکومتی مداخلت کو کم کیا جائے اور اسٹریٹجک ریزرو کو بہتر کیا جائے۔

دوسری تجویز

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مقابلے کی حوصلہ افزائی کی جائے، امپورٹ پر محصولات، درآمدی رکاوٹوں اور کم از کم سپورٹ پرائس کے مسائل حل کرنا ہوں گے جب کہ صنعتی اور تجارتی سرگرمی کو تحفظ دینا ہوگا اور کم فعال فیکٹریوں کو سبسڈی دینا بند کرنا ہوگا۔

تیسری تجویز

ورلڈکپ نے تجویز دی کہ ہائی ویلیو ذراعت میں ریسرچ کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی اور اس عمل میں رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔

چوتھی تجویز

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کے ساتھ روابط کو مستحکم کرنا ہوگا، ادارہ جاتی فعالیت کے ذریعے امپورٹ اور ایکسپورٹ میں بہتری لانی ہوگی جب کہ سپلائی اور پالیسی مسائل میں ایمرجنسی اقدامات کرنا ہوں گے۔

پانچویں تجویز

ان کا کہنا تھا کہ دودھ اور گوشت کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کا عمل روکنا ہوگا، اس رکاوٹ کے ذریعے شارٹ ٹرم مہنگائی میں اضافہ لیکن لانگ ٹرم میں لائیو اسٹاک کی سپلائی بڑھے گی اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

چھٹی تجویز

ورلڈ بینک نے مزید کہا کہ ریسرچ کے لیے درکار معلومات کو فروغ دینا ہوگا اور صارفین کی ڈیمانڈ سمیت سپلائی میں فرق سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آٹے کے بعد چاول کی فی کلو قیمت میں بھی حیرت انگیز کمی
کے الیکٹرک کی فی یونٹ قیمت میں 18 روپے سے زائد اضافے کی درخواست
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
سوزوکی کلٹس کی نئی قیمت سامنے آگئی
شہرقائد کے بجلی صارفین پر بھی بجلی گرانے کی تیاریاں
سولر سے بجلی کا بل زیرو کیسے کیا جاسکتا ہے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر