جمعیت علماء اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جو سسٹم کے اندر ہیں وہ چند دن بعد روئیں گے۔
تفصلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 2018 اور 2024 میں ایک جیسی دھاندلی کی گئی ہے اور جو سسٹم کے اندر ہیں وہ چند بعد روئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم چلنے والا نہیں ہے، بیرونی دنیا کو مداخلت کی دعوت نہیں دینی چاہیے۔
مولانا نے کہا کہ پارلیمان میں رہیں گے لیکن صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔
جمعیت علماء اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ ہوا اور نہ کوئی باقاعدہ بات ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
